کوئٹہ، مسلم لیگ(ن) عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،حاجی خداداد خان

جمعہ 8 جنوری 2016 17:47

کوئٹہ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) )مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی خداداد خان ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے گوادرکاشغرروٹ کی تعمیرسے بلوچستان کے عوام کے قسمت بدل جائیگی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

خدائیداد خان ترین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جب اقتدارسنبھالاتھاملک دہشتگردی کی لپیٹ میں تھا جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کیا جسکے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوگا اس سے بڑے پیمانے پرروزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری سے اپیل کی کہ رکن اسمبلی محمد خان لہڑی کو دوبارہ مشیر کا عہدہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :