قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشترکہ کارروائی ، اغواء کاروں کے سرغنہ اور پولیس موبائل پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار

جمعہ 8 جنوری 2016 17:47

اوتھل((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) ) لسبیلہ پولیس اور خفیہ اداروں کامشترکہ سرچ آپریشن،اغواء کارگروہ کاسرغنہ اورحب پولیس موبائل پرحملے میں ملوث ندیم پلال گرفتار،ملزم سے اسلحہ برآمد،ملزم کئی لوگوں کو اغواء کرکے تاوان وصول کرچکاہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ پولیس اور خفیہ اداروں نے خفیہ اطلاع پربلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے ہائیٹ تھانہ کی حدودعثمانیہ موڑکے قریب مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے اغواء کارگروہ کے سرغنہ ندیم پلال کو فائرنگ مقابلے کے بعد گرفتارکرلیا اور ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ڈمپربھی برآمدکرلیا لسبیلہ پولیس کے مطابق گرفتارملزم ندیم پلال گزشتہ روز ساکران روڈ پر پولیس موبائل پرحملے میں بھی ملوث تھاجس میں اے ایس آئی امداد حسین رونجھوگولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیاتھالسبیلہ پولیس اغواء کارگروہ کے سرغنہ کی گرفتاری اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد گروہ کے دیگرلوگوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے جبکہ گرفتار ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :