وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا بیوٹمز کا دورہ، جدید لائبریری کا سنگ بنیاد رکھا

جمعہ 8 جنوری 2016 17:35

کوئٹہ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) )وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے بروز جمعہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا مختصر دورہ کیا جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بیوٹمز میں جدید طرز کی مرکزی لائبریری کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ بیوٹمز بزنس انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کیا جس سے بلوچستان بھر کے طلباء اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے آغاز میں فنی اور مالی معاونت حاصل ہوسکے گی جس سے ناصرف بے روز گاری پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ ملکی معیشت کوبھی سہارہ ملے گا، اپنے مختصر دورے میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے طلباء اور اساتذہ سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا بیوٹمز نہ صرف ملک کی بہترین یونیورسٹیز میں شمار ہوتی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی کامیابی کا لوہا منوا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا بیوٹمز آمد پر شکریہ ادا کیا ۔وائس چانسلر بیوٹمز احمد کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نہ صرف ایک بلند پایۂ سیاست دان ہے بلکہ ایک قابل تعلیم دان اور محقق بھی ہے اور بیوٹمز کے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال بیوٹمز کا حصہ بھی رہے ہے۔

وائس چانسلر بیوٹمز احمد کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی بیوٹمز آمد طلباء اور اساتذہ کے لئے قابل فخر اور حوصلہ افزاء ثابت ہوگی علاوہ ازیں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کو بیوٹمز کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :