انگلش کاونٹی ڈرہم نے شعیب ملک سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کردی

جمعہ 8 جنوری 2016 17:01

انگلش کاونٹی ڈرہم نے شعیب ملک سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کردی

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) برطانوی کرکٹ کاونٹی ڈرہم نے پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک سے معاہدے میں دلچسپی ظاہرکردی ۔

(جاری ہے)

کلب حکام رواں برس انگلش ٹونٹی ٹونٹی کپ میں ان کی دستیابی کیلئے مثبت جواب کا انتظار کر رہے ہیں اور واضح اشارہ ملنے پر ان سے دوسرے اوور سیز کھلاڑی کے طور پر معاہدہ کیا جائے گا ۔ آسٹریلین آل راؤنڈر جان ہیسٹنگز تیسرے سیزن کیلئے کلب ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ شعیب ملک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5000 رنز مکمل کرنے والے واحد پاکستانی بلے باز ہیں ۔