ای ڈی او فنانس ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 8 جنوری 2016 16:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس قصورڈاکٹر ظفر اقبال شاکر کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گزشتہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں پر روشنی ڈالی گی اور ٹی ایم او چونیاں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلد از جلد کباڑ خانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں ۔

اینٹا مالوجسٹ نے بتایا کہ ماہ دسمبر اور جنوری کے مہینے میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے پلاننگ ہوتی ہے ۔عوام میں آگاہی ، ویکٹر سرویلنس ، ڈیزیز سرویلنس ، احتیاطی تدابیر اور مانیٹرنگ کے حوالہ سے تیاری کی جارہی ہے اس کے علاوہ انہی مہینوں میں ٹریننگ کروائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

سکول ہیلتھ ،نیو ٹریشن سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر ز کی تو ٹریننگ کروا دی گئی ہے جبکہ دیگرمحکموں کے فوکل پرسنز کو بھی ٹریننگ کروانی ہے جس کیلئے باقاعدہ لیٹر لکھ دیئے گئے ہیں ۔

رواں سال کے دوران درکار سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈی او ماحولیات نے قصور میں 20، چونیاں میں 10، پتوکی میں 20اور کوٹ رادھاکشن میں 5نوٹسز جاری کئے ہیں اور ان نوٹسز کی کاپیاں ڈینگی سیل کو مہیا نہیں کیں جس پر ای ڈی او فنانس نے ہدایت کی کہ نوٹسز کی کاپیاں محکمہ صحت کو فوری مہیا کریں اور کہا کہ ڈی او ماحولیات کے پاس ایف آئی آر کروانے کے بھی اختیار ات ہیں اس لئے جہاں ضرورت پڑے وہاں ایف آئی آر ز بھی کروائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :