پولیس نے صوابی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنا دی،2 دہشت گرد گرفتار

جمعہ 8 جنوری 2016 15:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پولیس نے صوابی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق صوابی میں اسٹیفہ نہرکے قریب سلیم خان کلے میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں 5 کلو بارود، دھماکوں میں استعمال کی جانے والی تار اور 2 پستول بھی برآمد کئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :