سانگلہ ہل : متاثرہ شخص نے اپنے ہونٹ خود سیئے ہیں ،ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

جمعہ 8 جنوری 2016 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء)سانگلہ ہل میں زمین کے تنازع پر ہونٹ سینے کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ آگئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نے خود ہی اپنے ہونٹ سیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل میں زمین کے تنازع پر متاثرہ شخص علی عادل کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی جس میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عادل رشید نے ہونٹ سینے سے پہلے سن کرنے والے انجکشن لگائے جس کے بعد اپنے ہونٹ پر خود پیوند کاری کی یہی نہیں متاثرہ شخص کے جسم پر لگنے والے تمام زخم بھی خود جان بوجھ کر لگوائے گئے کیوں کہ کسی بھی ضرب میں قوت کا استعمال ہوتا ہے لیکن علی عادل کے جسم پر موجود تشدد کے نشانات سے قوت لگانا بھی ثابت نہیں ہوتا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے علی عادل کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا جو 24 گھنٹے میں جائزہ لے کر رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گا۔