فیصل آباد، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن کل ہوں گے

جمعہ 8 جنوری 2016 15:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن (9جنوری )کل ہونگے،چیئر مین الیکشن بورڈ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ،ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردیدی گئی ، عہدیداروں کے انتخاب کیلئے 2630وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے مسلم لیگ ن سٹی کے سیکرٹری و چیئر مین الیکشن بورڈ شاہد محمود بیگ ایڈوکیٹ نے آن لائن بتایا کہ سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدگئی ہے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد صدر کیلئے قصر نذیر ساہی اور محمد اظہر خان کیدرمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ، نائب صدر کیلئے چار امیدوار بابر شہزاد ہاشمی ، راجہ بشیر احمد خان ، ریاض احمد خواجہ اور گلزار حسین نقی ، سیکرٹری کیلئے تین امیدوار اظہر حنیف خان ،عاصم ارشاد شیخ اور محمد روہیل ظفر جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے دو امیدوار سید امجد حسین شاہ اور محمد عاطف نذیر چوہدری میں مقابلہ ہوگا ، فنانس سیکرٹری کیلئے تین امیدواروں رابعہ حبیب الرحمن ، رومانہ عظمی اورعلی شہزاد ، ترگڑاور لائبریری سیکرٹری کے لئے شگفتگہ ارشد اور چوہدری منور علی میں مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

کیلئے 2630وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے ، یاد رہے کہ تمام ایگزیکٹو ارکان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ایگزیکٹو ممبرز کیلئے 30امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم مخصوص 10نشستوں کیلئے 20امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے ہیں ، جس پر 10امیدوار حسن رضا لکھن ، عابد اقبال ملک ، عائشہ حمید ، عثمان علی ، عثمان نسیم ، عدیل احمد چیمہ ، رانا عزیز سلطان ، سید علی تراب زیدی ، قمر زمان اور ماجد خان بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر قمراردیئے گئے ہیں ، اس سلسلہ میں ڈی سی او فیصل آباد و نور الامین مینگل اور سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے سیکورٹی کے حوالے سے چیئر مین الیکشن بورڈ کو مکمل یقین دہانی کرائی ہے اور سیکورٹی کو ہائی الرٹ کی ہدایت کی ہے علاوہ ضلع کچہری میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :