پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت اور سندھ حکومت کے دعوؤں کے باوجود تھرپارکرمیں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
عمر جمشید جمعہ 8 جنوری 2016 11:56
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء) تھرپارکر میں غذائی قلت سے پیدا ہونے والی بیماری سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے اعلانات کے باوجودعملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے غذائی قلت کا شکار ایک اوربچہ زندگی کی بازی ہار گیا ہے جس سے گزشتہ8 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد17ہوگئی۔
تھرپارکر میں غذائی قلت سے پیدا ہونے والی بیماریوں نے ایک بار پھر موت نے پنجے گاڑ لیے ہیں اور ماوٴں کی گودیں ویران ہونا شروع ہوگئیں۔(جاری ہے)
سول ہسپتال مٹھی کا بجٹ ختم ہوگیا ، عملہ غائب اور دوائیں نایاب ہوگئیں۔ سہولتوں کے فقدان نے صورتحال کو مزید مخدوش کردیا ، مختلف بیماریوں کا شکار لاغر بچے ایک کے بعد ایک موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ تھرپارکر میں جمعہ کے روز بھی ایک بچہ زندگی ہارگیا۔
15 ماہ کا بھیم رام اسلام کوٹ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ گذشتہ خشک سالی میں سندھ حکومت کی جانب سے مستقل حل کے لیے تھرپارکر ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کا مسودہ تاحال منظور نہیں ہو سکا۔ اس سے پہلے کہ کوئی اور سانحہ جنم لے گڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والی سندھ حکومت حرکت میں آئے اور راست اقدام کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.