ہائپنوس ہوڈیز، نئی قسم کے حیرت انگیز تکیے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 7 جنوری 2016 23:37

ہائپنوس ہوڈیز، نئی قسم کے حیرت انگیز تکیے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2016ء)کک سٹارٹر پر نئی قسم کے تکیوں کے فنڈز جمع کرنے کی ایک مہم نے توقع سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔یہ سپاٹ تکیے شرٹ کے ہڈ میں باآسانی سما سکتے ہیں۔ کمپنی نے تکیوں کی تیاری کے لیے 30ہزار ڈالر جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا لیکن اب تک 231,237ڈالر جمع ہو چکے ہیں جبکہ مہم کے اختتام میں ابھی 4 روز باقی ہیں۔

لاس اینجلس کے برانڈ ہائپنوس(Hypnos)کے بنائے یہ تکیے 5مختلف ڈیزائنوں اور تین رنگوں میں پیش کیےجائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ تکیے زیادہ تر سفر میں رہنے والے افراد کےلیے متعارف کرائے گئے ہیں۔ ایسے مسافر جو سامان کےجھنجھٹ میں پڑے بغیر دوران سفر آرام چاہتے ہیں۔ ان تکیوں میں ریموایبل ائیر بیگ ہوتا ہے ، اس ائیر بیگ میں لگے والو سے اس کی ہوا نکال کر اسے سپاٹ بنایا جا سکتا ہے۔یہ ائیر بیگ اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ انسانی سر کے وزن کو آرام سے برداشت کر سکیں۔ ہائپنوس کا کہنا ہے کہ وہ مارچ کے مہینے میں ان تکیوں کی فراہمی شروع کر دیں گے۔ ان کی قیمت 59ڈالر سے 139ڈالر رکھی گئی ہے تاہم کک سٹارٹر پر سپورٹ کرنے والوں کو یہ ذرا رعایت کے ساتھ دئیے جائیں گے۔