پاکستان انڈونیشیا کو آئندہ 4سالوں میں 40 کروڑ ڈالر کا 10 لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرے گا، معاہدہ طے پاگیا
یہ چاول ٹی سی پی اور انڈونیشیاء کے سرکاری تجارتی ادارے کے ذریعے برآمد کیا جائے گا، اس سلسلے میں ٹی سی پی نے پندرہ ہزار میٹرک ٹن کے پہلے ٹینڈر کو حتمی شکل دیدی ، اس میں 5ہزار میٹرک ٹن باسمتی چاول اور 10 ہزار میٹرک ٹن غیر باسمتی چاول شامل ہیں وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا بیان
جمعرات 7 جنوری 2016 23:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کو آئندہ چار سالوں میں چالیس کروڑ ڈالر کا دس لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرے گاپاکستان اور انڈونیشیا کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے ، یہ چاول وزارت تجارت کے ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور انڈونیشیاء کے سرکاری تجارتی ادارے کے ذریعے برآمد کیا جائے گا، اس سلسلے میں ٹی سی پی نے پندرہ ہزار میٹرک ٹن کے پہلے ٹینڈر کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں پانچ ہزار میٹرک ٹن باسمتی چاول اور دس ہزار میٹرک ٹن غیر باسمتی چاول شامل ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کی بڑی کامیابی ہے کہ ملک میں چاول کے ذخائر کی برآمد کیلئے آئندہ چار سالوں کیلئے مستقل منڈی تلاش کرلی گئی ہے، پاکستانی چاول کی خریداری میں بین الاقوامی دلچسپی کی وجہ سے ملک میں باسمتی چاول کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، اس کی بدولت حالیہ اور گزشتہ سال کی فصلوں کی قیمتوں میں خوش آئند اضافہ دیکھا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.