پٹھان کوٹ پر بھارتی معلومات سے کوئی ٹھوس لیڈ نہیں ملی،کاروائی جاری ہے، بھارت سے مزید معلومات طلب کی جائے گی جس کے بعد واضح صورتحال سامنے آسکے گی،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں حکام کی بریفنگ

جمعرات 7 جنوری 2016 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکام نے بریفنگ دی ہے کہ پٹھان کوٹ سے متعلق بھارت کی معلومات پر کوئی ٹھوس لیڈ نہیں ملی،کاروائی جاری ہے، مزید معلومات طلب کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پٹھان کوٹ حملے سے متعلق بھارت کی معلومات پر کوئی ٹھوس لیڈ نہیں ملی، کارروائی کے لیے بھارت سے مزید معلومات طلب کی جائے گی، مزید معلومات ملنے کی صورت میں واضح صورتحال سامنے آسکے گی۔

اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کیاجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے شرکت کی۔اجلاس میں وزارت داخلہ اورڈی جی آئی بی نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے بھی وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا۔