پولیس عوام کی خادم ہے حاکم نہیں ،چوہدری منظور سرور

عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے ،ڈی آئی جی پولیس بلوچستان

جمعرات 7 جنوری 2016 22:57

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) ڈی آئی جی پولیس بلوچستان چوہدری منظور سرور نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی خادم ہے حاکم نہیں عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے پشین امن وامان کے حوالے مثالی ضلع ہے قیام امن کیلئے عوام کی تعاون کی بھی ضرورت ہے علاقے میں جرائم پیشہ اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت اور معاف نہیں کرئینگے پولیس اور لیویز فورس تمام اداروں کی تعاون ہی سے بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں قبائلی معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پویس آفیسر عبدالحئی بلوچ ڈی ایس پی جمیل احمد قبائلی رہنماؤں ملک سیف اللہ خان کاکڑ عبدالصمد خان اچکزئی عبدالباری کاکڑ ملک سعداللہ جان ترین سید عبدالباری غرشین عبدالبشیر کاکڑ حاجی فضل محمد کاکڑ عصمت اللہ حنفی سمیع ترین اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سیاہ شیشے والے گاڑیوں کیخلاف کارروائی جاری رئیگی قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہر قسم کی جرائم کی مکمل بیخ کنی کی جائیگی تمام ادارے امن وامان کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قبائلی معتبرین نے ضلع پشین کے مختلف مسائل سے ڈی آئی جی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پشین سے پولیس کی جو نفری باہر بھیجی گئی ہے انہیں واپس پشین میں تعینات کی جائے اور پشین میں پولیس کی تھانہ میں اضافہ کیا جائے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس کے نفری کو واپس پشین میں تعیناتی کیلئے کوششیں کرئینگے مزید تھانے کا قیام لاکر امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنائینگے۔

متعلقہ عنوان :