فیصل آباد،ینٹی پولیوسیمینار کا ا نعقاد ،طلبا و طالبات نے انسداد پولیو سے آگاہی بارے خاکے پیش کیے

جمعرات 7 جنوری 2016 22:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ٹی ایم اے ہال لائل پور ٹاؤن میں اینٹی پولیوسیمینار منعقد ہوا جس میں طلبا و طالبات نے انسداد پولیو سے آگاہی کے بارے میں خاکے پیش کیے ۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈی او (ایچ آر ایم)خالد مسعود فروکہ تھے۔ ڈی او ایچ آر ایم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم ضلع کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

ای ڈی اوایجوکیشن بشیر احمدزاہد گورائیہ نے کہا کہ معاشرے میں ہر اچھا پیغام پہنچانا محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے ۔ پولیوکے خاتمے کے لیے ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلانا ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر بلال نے پولیو مہم کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اوربتایا کہ ڈی سی اونورالامین مینگل کی ہدایت پر انسداد پولیو کی ہر مہم پر ذمہ داری کے ساتھ عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ آصف تارڑ نے بھی خطاب کیا ۔صداقت حسین لودھی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں کے ذریعے بھی انسداد پولیو کی مہم چلائی جارہی ہے۔صدر روٹری کلب فیصل آباد شاہین تبسم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمد ساجد ، ڈی ای او سیکنڈری علی احمد سیان، ڈی ای او ایلیمنٹری مظہر وڑائچ، ڈی ای او فی میل نائلہ روحی ،ڈپٹی ڈی ای اوز، ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :