ڈی سی او فیصل آباد کی ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنیوالے محکموں کے افسران کو کڑی وارننگ

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے اہداف حاصل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی،نورالامین

جمعرات 7 جنوری 2016 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) ڈی سی او نور الامین مینگل نے ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والے محکموں کے افسران کو کڑی وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مختلف ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے اہداف حاصل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی وہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور دستیاب فنڈز کے استعمال کی پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

ڈی سی او نے کہا کہ تمام منصوبوں کی تعمیراتی کوالٹی اعلی معیار کی ہونی چاہئے اور اگر کسی جگہ غیر معیاری میٹریل کے استعمال ‘ ناقص تعمیر اور کسی قسم کی گڑ بڑ یا بددیانتی پائی گئی تو متعلقہ انجینئرز اور ٹھیکیداروں کو جیل جانا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فنڈز کے شفاف استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا ۔

انہوں نے بعض ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتہ تک واضح پیش رفت نظر آنی چاہئے بصورت دیگر عدم تعمیل پر قصور واروں کو جواب دہ ہونا پڑے گا ۔ اجلاس میں کینال ایکسپریس وے ‘ جھال چوک انڈر پاس ‘ فیصل آباد لنک روڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ‘ چلڈرن ہسپتال ‘ گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی ‘ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام ،خادم پنجاب رورل روڈزپروگرام‘ ایجوکیشن ‘ ڈویلپمنٹ پروگرام‘ شوگر کین ڈویلپمنٹ فنڈز اور دیگر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :