عمران فاروق قتل کیس،محسن علی،خالدشمیم نے اعتراف جرم کرلیا

انسداددہشتگردی عدالت نے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا،21جنوری کوملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم

جمعرات 7 جنوری 2016 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) عمران فاروق قتل کیس ،دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیاعدالت نے اعترافی بیان قلمبندکرنے کے بعدملزمان کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے دوملزمان محسن علی اورخالدشمیم کواسسٹنٹ کمشنر اسلام آبادشعیب علی کے سامنے پیش کیا،دونوں ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنرکے سامنے 164کے تحت اعترافی بیان ریکارڈکرایا،ملزمان نے اپنے اعترافی بیان میں موٴقف اختیارکیاکہ عمران فاروق قتل کیس کی منصوبہ بندی لندن میں اہم شخصیات نے کی اور خالدشمیم نے ان اہم شخصیات کے کہنے پرعمران فاروق کے قتل کی اطلاع آگے دی ،اہم شخصیات عمران فاروق کوراستے سے ہٹاناچاہتی تھی ،اہم شخصیات نے ہی قتل کی منصوبہ بندی کیلئے رقم فراہم کی ،ملزمان نے اپنے اعترافی بیان پردستخط کردیئے ۔

ایف آئی اے انے اعترافی بیان لینے کے بعدملزمان کو انسداددہشتگردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے سامنے جوڈیشل ریمانڈکیلئے پیش کیا۔ایف آئی اے نے ملزمان کوجج کوثرعباس زیدی کے گھرجاکرملزمان کاریمانڈحاصل کیا، انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا اور21جنوری کوملزمان دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیدیا

متعلقہ عنوان :