سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کروانے کے لیے چین سرگرم

جمعرات 7 جنوری 2016 22:51

سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کروانے کے لیے چین سرگرم

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) چین کے نائب وزیر خارجہ جان منگ سعودی عرب کے دورے پر ہیں، اس کے بعد وہ ایران جائیں گے تاکہ خطے کی سیاسی صورت حال پر مذاکرات کریں۔اس بارے میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا۔ ان کے مطابق چین کو مشرق وسطی میں کشیدگی پر بہت تشویش ہے۔

(جاری ہے)

نائب وزیر خارجہ جان منگ کے دورے کا مقصد سعودی عرب اور ایران کے حکام کے ساتھ خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کریں۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ چین کو توقع ہے کہ مشرق وسطی میں حالات بہتر ہو جائیں گے کیونکہ سعودی عرب اور ایران دونوں اہم علاقائی طاقتیں ہیں۔یاد رہے کہ ایران کے ذرائع ابلاغ عامہ نے خبر دی تھی کہ چین کے سربراہ شی جن پنگ23 جنوری کو ایران کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔