بدین میں پولیس نے زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر 22 ہاریوں کو بازیاب کرا لیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 7 جنوری 2016 22:50

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری۔2016ء) بدین میں پولیس نے زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر 22 ہاریوں کو بازیاب کرا لیا جنہیں جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر پولیس نے گولارچی کے گاؤں میں زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مارا اور حبس بے جا میں رکھے گئے 22 ہاریوں کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق بازیاب کروائے گئے ہاریوں کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ زمیندار کا موقف ہے کہ ہاریوں نے قرض کی واپسی کے تقاضے پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔ اس نے کسی کو قید میں نہیں رکھا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :