ڈاکٹرز کوسروس سٹرکچردیاجائے ،آل میڈیکل آفیسرزفورم

ٹائم سکیل فارمولااورون سٹیپ پروموشن یاون سٹپ اپ گریڈیشن کوبنیادی حیثیت حاصل ہو،ڈاکٹرجمشیدسعید

جمعرات 7 جنوری 2016 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء)آل میڈیکل آفیسرزفورم نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ڈاکٹرز کوسروس سٹرکچردیاجائے جس میں ٹائم سکیل فارمولااورون سٹیپ پروموشن یاون سٹپ اپ گریڈیشن کوبنیادی حیثیت حاصل ہوبصورت دیگران دونکات کے بغیرکسی قسم کافارمولاڈاکٹرزبرادری کوقابل قبول نہیں ۔پشاورپریس کلب میں آل میڈیکل آفیسرزفورم خیبرپختونخواوفاٹاڈاکٹرجمشیدسعیدنے ڈاکٹراسماعیل اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آل میڈیکل آفیسرزفورم کاقیام ہی اس مقصدکیلئے لایاگیاکہ میڈیکل آفیسرزجوکہ محکمہ صحت کی ورک فورس کاتقریبا80فیصدہیں انہیں قیام پاکستان سے لے کراب تک کسی بھی حکومت نے سروس سٹرکچرنہیں دیاجس کی وجہ سے کئی ڈاکٹرز25اور30سال سروس کے بعدبھی جس گریڈمیں بھرتی ہوئے تھے اسی ہی میں ریٹائرہوجاتے ہیں اوراس کی وجہ سے ڈاکٹربرادری میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت نے نرسوں اورپیرامیڈیکل سٹاف کوتوسروس سٹرکچردیدیاہے لیکن ڈاکٹربرادری کواس حق سے محروم رکھاگیاہے جوسراسرزیادتی ہے ۔پریس کانفرنس کے شرکاء نے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرزسروس سٹرکچردیاجائے جس میں ٹائم سکیل فارمولااورون سٹیپ پروموشن یاون سٹپ اپ گریڈیشن کوبنیادی حیثیت حاصل ہوبصورت دیگران دونکات کے بغیرکسی قسم کافارمولاڈاکٹرزبرادری کوقابل قبول نہیں ہوگا۔