موبائل آپریٹرز نے سموں کے حوالے سے بریفنگ نہ دی تو میں کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوجاؤنگا

موبائل آپریٹرز کمپنیوں پر دوہرا ٹیکس لگتاہے ،وفاق اور صوبے دونوں ٹیکس لیتے ہیں، پنجاب نے براڈبینڈ ٹیکس ہٹا دیا ہے، وزیر مملکت آئی ٹی کی بریفنگ

جمعرات 7 جنوری 2016 22:36

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں چیئرمین کمیٹی کیپٹن (ر) محمدصفدر نے کہا کہ اگر موبائل آپریٹرز کمیٹی کو اپنی سموں کے حوالے سے بریفنگ نہیں دیں گے تو میں کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دوں گا ۔ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کمیٹی کو بتایاکہ موبائل آپریٹرز کمپنیوں کوکئی مرتبہ بتایاگیا ہے مگر انہوں نے انکار کر دیا ، کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ ایس سی او بھی دیگر کمپنیوں کی طرح پورے ملک میں اپنی سروس شروع کرے اور تشہیر بھی کرے ، موٹروے کے30فیصد علاقے میں تو سگنل ہی نہیں آتے ۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ موبائل آپریٹرز کمپنیوں پر دوہرا ٹیکس لگتاہے۔

(جاری ہے)

وفاق اور صوبے دونوں ٹیکس لیتے ہیں پنجاب نے براڈبینڈ ٹیکس ہٹا دیا ہے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کی صدارت کیپٹن (ر) صفدر کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں ایس سی او حکام نے کمیٹی کو ایس سی او کارکردگی پر بریفنگ دی ۔

کمیٹی چئیرمین نے ایس سی او کو ہدایت کی وہ بھی دیگر کمپنیوں کی طرح اپنی سروس پورے پاکستان میں متعارف کروائیں اور تشہیری مہم بھی چلائیں ۔ پیٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ لائسنس کی تمام ضروریا ت آپریٹرز کی جانب سے پوری کی گئیں ہیں ۔ یو ایس ایف کے ذریعے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سروس کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔ کمیٹی نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ مزید کمپنیوں کو بھی لائسنس جاری کرے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ موبائل آپریٹرز کمپنیوں پر دوہراٹیکس لگاہواہے نئی کمپنیان ٹکس کی وجہ سے نہیں آرہی ہیں، صوبے اور وفاق ٹیکس لے رہے ہیں ۔

مشینری امپورٹ کی جاتی ہے تو اس پر بھی ٹیکس لگا ہواہے۔ پنجاب نے براڈبینڈ پر ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے مگر دیگر صوبوں میں ٹیکس لگا ہو ا ہے ۔ اویس لغاری نے کہا کہ کاروبار پر توٹیکس لگتاہے ، ہم 15فیصد زراعت پر ٹیکس دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :