Live Updates

سعودی عرب ایران کشیدگی بہت بڑا مسئلہ بن سکتی ہے، پاکستان کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا، ہم نے خارجہ پالیسی میں کبھی اپنے لوگوں کا نہیں سوچا ، نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا مگر نقصان ہم نے اٹھایا ، شوکت خانم ہسپتال لاہور میں طالبان رہنماء ملا ربانی کا علاج کا ہوا، سنا ہے ریحام نے گانا اچھا گایا اور لوگ بھی بہت روئے ، میں بھی گا سکتاتھا مگر لوگ بہت روتے ، طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے ،بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چلتے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 7 جنوری 2016 22:34

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کشیدگی بہت بڑا ایشو بن سکتی ہے، پاکستان کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا، ہم نے خارجہ پالیسی میں کبھی اپنے لوگوں کا نہیں سوچا ، نائن الیون کے حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا مگر پھربھی ہم نے ڈالرز حاصل کرنے کیلئے ہم نے نقصان اٹھایا ، شوکت خانم میں طالبان رہنماء ملا ربانی کا علاج کا ہواتھا ، سنا ہے لوگ بہت روئے اور ریحام نے گانا بھی اچھا گایا ، میں بھی گا سکتاتھا مگر لوگ بہت روتے ، طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے ،بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چلتے ۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی بہت بڑا ایشو بن سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پر پاکستان کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا ، عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کی خارجہ پالیسی میں کبھی اپنے لوگوں کا نہیں سوچا ، ہم نے تھوڑے سے فائدے کیلئے اپنا بڑا نقصا ن کیا کیونکہ نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا پھر بھی ڈالرز حاصل کرنے کیلئے ہم اس جنگ میں کود پڑے۔

انہوں نے کہا کہ کل خود ایرانی اور سعودی سفارتخانے جاؤں گا ۔ سعودی، ایران کشیدگی میں پاکستان کو ثالث بننا چاہیئے ، پاکستان کو داعش سے کم خراب طرز حکمرانی سے زیادہ خطرہ ہے ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ خیبر پختونخوا متاثر ہوا ہے ۔ کراچی میں جرائم کم ہوئے ہیں۔ چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ پولیس کو غیر جانبدار اور غیر سیاسی کیا جائے تو رینجرز کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کسی قسم کا احتساب نہیں چاہتے ۔

نواز شریف کا بھی احتساب ہونا چاہیے، پاکستان میں حکمرانوں نے مک مکا کر رکھا ہے ، عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال لاہور میں ملا ربانی کا علاج ہواتھا ،افغان طالبان کی جانب سے شکریہ کا خط آیا تو پتا چلا ، احتساب کا نظام وزیر اعظم کے ماتحت نہیں ہونا چاہیے ، نواز شریف کے مقابلے میں آصف زرداری کی پرفارمننس بہترتھی کیونکہ نوازشریف کے دورحکومت میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے ، یہ لوگ امیر کو امیر اور غریب کو غریب تر کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تیل پر ٹیکس لگانے سے غربت میں اضافہ ہواہے ۔

این اے 122میں 31ہزار ووٹ تحلیل کیاکرکے الیکشن کرائیں گے، پارٹی الیکشن تحریک انصاف ادارہ بن کر سامنے آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی ٹیکس سکیم ایماندار لوگوں کے اوپر ٹیکس ہے ، اور لوگ بہت روئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طلاق بڑے تکلیف ودہ چیز ہوتی ہے ، بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات