سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعرات 7 جنوری 2016 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر شکیل انجم اور دیگرعہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد مثالی ہے اور کہا ہے کہ معاشرے کی نا ہمواریوں کے خاتمے کیلئے میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیئر بخاری نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ صحافی قوم کو پورے سچ کی آگاہی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :