وفاقی پولیس کیجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ،59 بھکاریوں سمیت 67 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

جمعرات 7 جنوری 2016 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران59 بھکاریوں سمیت 67 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کا ر ،3کلو 210گر ام چرس اسلحہ 02 پسٹل معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 59 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم عبا س خا ن کو گرفتار کرکے اس سے 02عدد پسٹل 9mm، دو عدد میگزین معہ 29 عدد روند بر آمد کرلیے۔ سی آئی اے پولیس نے دوران گشت تین ملزمان احسان غا لب ، فہد جمال اور علی جمال کو گرفتار کر کے 3کلو 210گر ام چرس بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت دو ملزمان با بر اور شوکت زمان کو بغیر اجا زت ڈیزل و پٹرول فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا۔

تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم محمد تنویر سے مہر ان کا ر رجسٹر یشن نمبر AKB-3981ماڈل 2005ء ما لیتی 4لا کھ روپے قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی ۔تھا نہ نیلو ر پولیس نے دوران گشت دو ملزمان امان اﷲ اور نقیب جو افغا نی ہیں کو روک کر چیک کیا جو متعلق داخلہ پا کستان کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکے کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :