اسلا م آباد انتظامیہ کی اشیائے خردونوش میں ملاوٹ اور زائد قیمتوں پر فروخت کے خلاف کارروائیاں ،4ہوٹل اور5 فیول پمپس سیل ، دو افراد گرفتار،53 افراد کے خلاف مقدمات درج، لاکھوں روپے کے جرمانے

جمعرات 7 جنوری 2016 22:11

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) اسلا م آباد ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ ماہ دسمبر میں اشیائے خردونوش میں ملاوٹ ، ان کی اضافی قیمتوں پر فروخت ، ہوٹلوں میں غیر معیاری کھانوں کی فراہمی اور شادی ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 53 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جبکہ 4لاکھ43ہزارروپے کے جرمانے کئے ،اس دوران دو افراد کو گرفتار ،چار ہوٹلوں اور پانچ فیولز پمپس کوسیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ ماہ دسمبر میں کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ،زیادہ قمیتوں اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کیے گئے اقدامات کی تفصیلات جاری کردیں۔دسمبر میں اسلا م آباد ضلعی انتظامیہ نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور ان میں ملاوٹ ، ہوٹلوں میں کھانے کے معیار، شادی ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 53مقدمات درج کیے اور 4لاکھ43ہزارروپے جرمانہ کیاجبکہ دو افراد کو گرفتار چار ہوٹلوں اور پانچ فیول پمپزکوسیل کیا گیا ۔