سی ڈی ڈبلیوپی سی ڈی اے کی وزیر اعظم ہا ؤس سے ایوان صدر کے ہیلی پیڈ تک کی اپروچ روڈ کی تعمیراور اتا ترک ایو ینیو کو دورویہ کرنے سمیت ایک ارب 11کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری

منظور کئے جانے والے تمام عوامی فلا حی منصوبوں کو جلد از جلد شروع کیا جائے، تمام قواعد و ضوابط کو جلد از مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی متعلقہ شعبوں کو ہدایت

جمعرات 7 جنوری 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) سی ڈی اے کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پا رٹی (سی ڈی ڈبلیوپی)نے اسلام آباد میں چھ اہم کے حا مل منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری دے دی ہے جن پر ایک ارب گیارہ کروڑ بیالیس لاکھ (1114.212ملین) روپے سے زائد کی لا گت آئے گی ، یہ تمام منصوبے سی ڈی اے اپنے وسائل سے مکمل کرے گا، ان میں وزیر اعظم ہا ؤس سے لے کر ایوان صدر کے ہیلی پیڈ تک کی اپروچ روڈ کی تعمیر ، اتا ترک ایو ینیو)ویسٹ(کو دورویہ،سروس روڈ ویسٹ سیکٹر G-10کے را ؤنڈ ابا ؤٹ سے لے کر خیابان اقبال تک دوسری کیرج وے کا پی سی ون ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سیکٹر G-5/2میں قائم سر کا ری دفاتر کی شا ہراہ دستور تک آسان رسائی کے لئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے لے کر شا ہراہ دستور تک اپروچ روڈ کی تعمیرسمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سی ڈی اے ہیڈ کوار ٹرز میں سی ڈی اے کی سی ڈی ڈبلیو پی کا 38واں اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت سی ڈی اے کے چیئر مین معروف افضل نے کی ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈویژن کے اعلیٰ افسران، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیو یلپمنٹ ڈویژن کے افسران سمیت سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اتا ترک ایو ینیو)ویسٹ(کو دورویہ کرنے کے منصوبے کے لئے571.857ملین روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا ۔

اس منصوبے کے تحت اتا ترک ایونیو کو خیا بان سہروردی سے لے کر خیا بان ما رگلہ تک چار کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک تعمیر کئے جانے کے علا وہ سروس روڈ کو وسیع ، فٹ پا تھوں کی تعمیر اور برساتی پانی کے اخراج کے لئے ڈرینج سسٹم بنا یا جائے گا۔ تکمیل کے بعد یہ منصوبہ جہاں ریڈ زون میں ٹریفک سسٹم کی بہتری کا با عث ثا بت ہو گا وہاں لوگوں کو آرم دہ سفری سہولت بھی میسر کرے گا۔

سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی نے اپنے 38ویں اجلاس میں سروس روڈ ویسٹ سیکٹر G-10کے را ؤنڈ ابا ؤٹ سے لے کر خیابان اقبال تک دوسری کیرج وے کا 430.00ملین روپے کا پی سی ون بھی منظور کر لیا۔ اس منصوبے کا مقصد اسلام آباد کے مغربی سیکٹروں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے بہا ؤ کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس منصوبے سے سیکٹر G-10, G-11, F-10, F-11اور دوسرے ملحقہ علا قوں کے مکین مستفید ہو سکیں گے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم ہا ؤس سے لے کر ایوان صدر کے ہیلی پیڈ تک کی اپروچ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی جس پر 50ملین لا گت آئے گی۔ اجلاس کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سیکٹر G-5/2میں قائم سر کا ری دفاتر کی شا ہراہ دستور تک آسان رسائی کے لئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے لے کر شا ہراہ دستور تک اپروچ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی جس پر 39.214ملین روپے لا گت آئے گی۔

سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی نے اسلام آباد کے سیکٹر G-7/2 اور نیو بلیو ایریا F-8/G-8 میں دو ٹیوب ویل لگانے کے دو پی سی ون منظور بھی کئے گئے جن پر با لترتیب 10.834ملین اور 11.658ملین روپے لا گت آئے گی۔ ان ٹیوب ویلوں کی تنصیب سے ملحقہ علا قوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا ہے کہ منظور کئے جانے والے تمام عوامی فلا حی منصوبوں کو جلد از جلد شروع کیا جائے تا کہ اسلام آباد کے رہا ئشی ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی تمام قواعد و ضوابط کو جلد از مکمل کیا جائے تاکہ ان منصوبوں پر عملی کام شروع کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا تا کہ کام کی بلا تعطل ترقیاتی کام جا ری رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :