انوشہ رحمان کا بائیومیٹرک ویری فکیشن سلوشنز کی تیاری کے سلسلہ میں شفافیت، اور حفاظتی عناصر یقینی بنانے پر زور

وزیر مملکت آئی ٹی کے زیر صدار ت اجلاس میں ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق کے حوالے سے مختلف تکنیکی پہلوؤں اور عملی طور پر ای وی ایم کے طریقہ کار کا جائزہ

جمعرات 7 جنوری 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق کے حوالے سے مختلف تکنیکی پہلوؤں اور عملی طور پر ای وی ایم کے طریقہ کار کا جائزہ لیاگیا اور نادرا کی طرف سے مجوزہ محفوظ بائیومیٹرک سلوشنز کے طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ قابل عمل تکنیکی حل تلاش کرنے پر غور و خوض کیا گیا جبکہ وزیر مملکت انوشہ رحمان نے بائیومیٹرک ویری فکیشن سلوشنز کی تیاری کے سلسلہ میں شفافیت، اور حفاظتی عناصر یقینی بنانے پر زوردیا۔

جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ، نادرا کے اعلی عہدیداران اور بائیومیٹرک سلوشنز مہیا کرنے والے ماہرین اور وینڈرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق کے حوالے سے مختلف تکنیکی پہلوو ؤں کا جائزہ لیا گیا۔ قبل ازیں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی درخواست پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مختلف ونڈرز کی طرف سے دیے گئے الیکٹرانگ ووٹنگ مشین (EVM) سلوشنز کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور کمیٹی ارکان نے عملی طور پر ای وی ایم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جس پر کمیٹی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سلوشنز کے حوالے سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔

اجلاس میں نادرا کی طرف سے مجوزہ محفوظ بائیومیٹرک سلوشنز کے طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے ممکنہ تکنیکی حل تلاش کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔ جسے دوران الیکشن ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ دوران اجلاس دنڈرز کو ان بنیادی حفاظتی عوامل سے آگاہ کیا گیا جن کا ونڈرز کی طرف سے آئندہ دی جانے والی ہارڈویئر بائیومیٹرک مشینون میں شامل ہونا ضروری متصور کیا جائے گا۔ یعنی بائیومیٹرک سلوشنز کی تیاری کے وقت ان حفاظتی عناصر کو پیش نظر رکھا جائے ۔ یہ حفاظتی معیار نادرا کا تجویز کردہ ہے۔ وزیر مملکت نے بائیومیٹرک ویری فکیشن سلوشنز کی تیاری کے سلسلہ میں شفافیت، اور حفاظتی عناصر کو یقینی بنانے پر زور دیا