حکومت اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق ابہام دورکرنے کیلئے فوری اعلامیہ جاری کرے،مولا نا فضل الرحمان

جمعرات 7 جنوری 2016 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق شکوک و شبہات پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو وزیر اعظم نواز شریف کو براہ راست ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔جمعرات کو پشاور میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرکل جماعتی کانفرنس ہوئی جس میں منصوبے کے روٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق شکوک و شبہات پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو وزیر اعظم نواز شریف کو براہ راست ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔انھوں نے کہاکہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق ابہام دورکرنیکیلئے فی الفورعلامیہ جاری کرے۔کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق اقتصادی راہداری صرف ایک سڑک کا نام ہے ،اکنامک کوریڈور نہیں اور مغربی اقتصادی راہداری منصوبہ28مئی2015کے اعلامیہ سے مطابقت نہیں رکھتا لہذاوفاقی حکومت منصوبے سے متعلق ابہام دورکرنے کیلیے فی الفوراعلامیہ جاری کرے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت سے اقتصادی راہداری منصوبے کا روٹ تبدیل کیا ہے جس پر تما م سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔

متعلقہ عنوان :