12واں سٹیٹ بنک گورنرز کپ انٹر بنک سپر سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ

زیڈ ٹی بی ایل اسلام آباد ‘پی پی سی بی ایل لاہور ‘سٹیٹ بنک اسلام آباد ‘فرسٹ مائیکرو فنانس بنک کامیاب ‘ آج 4 میچز کھیلے جائیں گے

جمعرات 7 جنوری 2016 21:25

راولپنڈی۔7جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء ) 12واں سٹیٹ بنک گورنرز کپ انٹر بنک سپر سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ 2015-16 کے پہلے روز کے میچز میں زیڈ ٹی بی ایل اسلام آباد ‘پی پی سی بی ایل لاہور ‘سٹیٹ بنک اسلام آباد ‘فرسٹ مائیکرو فنانس بنک کی ٹیمیں جیت گئیں ‘ آج 4بنکوں کی ٹیموں کی میچز کھیلے جائیں گے ۔سینئر آفیسر (سی ایم یو)سٹیٹ بنک آف پاکستان اسلام آباد محمد ہارث حمید کے مطابق جمعرات سٹیٹ بنک آف پاکستان اسلام آباد کے درمیان شالیمار کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ۔

پہلی اننگ میں زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے ‘ دوسری اننگز میں کوئٹہ کی ٹیمیں131رنز بنا سکی ‘اسطرح زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم 48رنز سے جیت گئی ۔مارگزار کرکٹ گراؤنڈ مین پی پی سی بی ایل لاہوربمقابلہ حبیب بنک میچ کھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

پہلی اننگ میں پی پی سی بی ایل کی ٹیم نے 6کٹوں کے نقصان پر 190سکور بناہے جکہ ایچ بی ایل فیصل اباد کی ٹیم 116سکور پر ڈھیر ہوگئی ‘اسطرح پی پی سی بی ایل کی ٹیم 74سکور سے جیت گئی ۔

بھٹو کرکٹ گراؤنڈ میں سٹیٹ بنک اسلام آبعد اور میزان بنک کوئٹہ کے درمیان میچ ہوا ۔میزان بنک کوئٹہ کی ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر 149سکو ر بنائے ‘سٹیٹ بنک اسلام آباد کی ٹیم نے بھی مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 149سکور بنائے ‘جس پر سپر اوور کے دوران سٹیٹ بنک اسلام آباد کی ٹیم جیت گئی ۔نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں سٹیٹ بنک لاہور کا فرسٹ مائیکرو فنانس بنک کا سٹیٹ بنک لاہور کے درمیان میچ ہوا ۔

پہلی اننگ میں سٹیٹ بنک کی ٹیم نے 10وکٹوں کے نقصان پر 103سکور بنائے ‘دوسری اننگ میں فرسٹ مائیکرو فنانس بنک کی ٹمی نے دو وکٹوں کے نقصان پر 107بنا کر کامیابی حاصل کر لی ۔آج(جمعہ ) 8جنوری کو پی پی سی بی ایل بمقابلہ زیڈ ٹی بی ایل اسلام آباد میج مارگزار کرکٹ گراؤنڈ ‘حبیب بنک فیصل آباد بمقابلہ دوبئی اسلامک بنک کا میچ شالیمار کرکٹ گراؤنڈ‘ سٹیٹ بنک کراچی بمقابلہ سٹیٹ بنک اسلام باد کا میچ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں ‘سٹیٹ بنک لاہور بمقابلہ میزان بنک کوئٹہ کا میچ بھٹو کر کٹ گراؤنڈمیں کھیلا جائے گا ۔