سیاسی، اقتصادی اور سٹرٹیجک پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل

میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،ویمن پارلیمانی کاکس

جمعرات 7 جنوری 2016 21:23

اسلام آباد ۔07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) وویمن پارلیمانی کاکس کی ورکنگ کونسل نے سیاسی، اقتصادی اور سٹرٹیجک پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ورکنگ کونسل کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں اراکین قومی اسمبلی عائشہ سید، شگفتہ جمانی، شائستہ پرویز ملک، نسیمہ حفیظ، منزہ حسن، شاہدہ اختر علی، طاہرہ اورنگزیب، سینیٹر روبینہ خالد، ستارہ ایاز اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سال 2016ء کی مستقبل کی سرگرمیوں اور گزشتہ سال کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کانفرنسوں، سٹڈی سرکل، قومی اور بین الاقوامی دوروں کے حوالے سے وویمن کاکس کے کام اور ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ خواتین سے متعلق مسائل پر ماہرین تعلیم اور دیگر ماہرین سے بریفنگ کا انعقاد کرایا جائے گا جبکہ وویمن پارلیمانی کاکس کی سرگرمیوں میں مرد پارلیمنٹرینز کی شرکت بڑھائی جائے گی۔