پاک فوج کے پروموشن بورڈ نے 27 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

جمعرات 7 جنوری 2016 21:23

اسلام آباد۔07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) پاک فوج کے پروموشن بورڈ نے 27 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی۔ بورڈ کا اجلاس جمعرات کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کی۔ اجلاس کے دوران آرمی میڈیکل کور سمیت 27 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر محمد عارف، بریگیڈیئر محمد ظفر اقبال، بریگیڈیئر علی عامر اعوان، بریگیڈیئر آصف غفور، بریگیڈیئر محمد علی، بریگیڈیئر اظہر راشد، بریگیڈیئر سعید اختر، بریگیڈیئر ندیم احمد انجم، بریگیڈیئر خالد جاوید، بریگیڈیئر خالد ضیاء، بریگیڈیئرامجد علی خان، بریگیڈیئر عابد لطیف خان، بریگیڈیئر محمد سعید، بریگیڈیئر اختر نواز، بریگیڈیئر سردار حسن اظہر حیات، بریگیڈیئر محمد رضا جلیل، بریگیڈیئر ثاقب محمود ملک، بریگیڈیئر محمد امتیاز خان اور بریگیڈیئر عامر ندیم شامل ہیں جبکہ آرمی میڈیکل کور سے ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر طارق حسین، بریگیڈیئر خاور رحمن، بریگیڈیئر عمار رضا، بریگیڈیئر صفدر عباس، بریگیڈیئر سہیل عزیز، بریگیڈیئر اسلم خان، بریگیڈیئر سلیم احمد خان اور بریگیڈیئر وسیم احمد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :