ٹریفک حادثے میں 6خواتین سمت 18 مسافر زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

جمعرات 7 جنوری 2016 21:18

مظفر آباد۔07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) مظفر آباد کے قریب وادی جہلم روڈ پر مسافر ویگن میں تصادم سے 6خواتین سمت 18 مسافر زخمی جبکہ 8شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مطفرآباد اور گڑھی دوپٹا رٹی ڈھیری گاؤں میں ہٹیاں سے مظفرآباد اور مظفرآباد سے چناری جانے والی دو مسافر ویگن نمبر(AK-4944 اور BM-5100)کے درمیان تصادم سے 6خواتین سمت 18 مسافر زخمی جبکہ 8شدید زخمی ہو گئے ۔حادثہ تیز رفتاری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال مظفرآباد منتقل کیا ۔پولیس نے دونوں ڈرائیورز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :