جنوبی ایشیاء میں بیرونی قرضوں کے بوجھ میں انڈیا پہلے، پاکستان دوسرے نمبر پر

بھارت کے بیرونی قرضوں کا حجم430ارب ڈالر ، پاکستان 65.6ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں میں جکڑ چکا ہے ،رپورٹ

جمعرات 7 جنوری 2016 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) جنوبی ایشیاء میں بیرونی قرضوں کے بوجھ میں انڈیا پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ،بھارت کے بیرونی قرضوں کا حجم430ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے اور پاکستان 65.6ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں میں جکڑ چکا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی ایشیاء میں بھارت سب سے زیادہ بیرونی قرضے لینے والا ملک بن چکا ہے،اس حوالے سے پاکستان کا بیرونی قرضے کا حجم65.6ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے،عالمی بنک کے رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کا بجٹ خسارہ معیشت کیلئے خطرناک ثابت ہو رہا ہے،کیونکہ دونوں ممالک مسلسل بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں،پاکستان میں معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری کے باوجود عالمی بنک نے مستقبل میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے اور اکنامک کوریڈور کے منصوبے پر عمل درآمد کے بارے میں غیر یقینی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حالیہ معاشی استحکام کو بھی2018ء میں ہونے والے عام انتخابات میں خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور انتخابات سے قبل اخراجات بڑھ سکتے ہیں،ملکی وغیر ملکی قرضوں پر دی گئی ریاستی ضمانتیں پاکستان معیشت کیلئے مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں،اس حوالے سے پاکستان کا بیرونی قرضہ65.6 ارب اور بھارت کا بیرونی قرصہ430ارب ڈالر تک پہنچنے سے معاشی پریشانی شکار ہوسکتے ہیں،بیرونی قرضو ں کی واپسی دونوں ممالک کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے،پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے اور اکنامک کوریڈور کے منصوبے پر عملدرآمد کے بارے میں غیر یقینی کا اظہار اور قرضوں پر ریاستی ضمانتیں مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں

متعلقہ عنوان :