سال2015کے آخری تین روز ، ایف بی آر نے ریکارڈ137ارب ریونیو اکٹھا کیا

وزارت خزانہ کا کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 7 جنوری 2016 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) سال2015کے آخری تین روز میں ایف بی آر نے ریکارڈ137ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا ہے،وزارت خزانہ نے ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی میں 40ارب کے شارٹ فال کے بعد دوسرے سہ ماہی میں ریونیو ہدف سے35ارب روپے زیادہ اکٹھا کیا ہےٍ۔

ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر2015ء کے آخری تین روز میں ریکارڈ137 ارب روپے اکٹھا کیا ہے جو کہ دوسرے سہ ماہی میں رکھے گئے،ریونیو ہدف750 ارب روپے کی بجائے785ارب روپے اکٹھا کیا گیا ہے،ترجمان ایف بی آر کے مطابق دسمبر کے آخری عشرے میں چار چھٹیوں کی وجہ سے ریونیو کی شرح آخری دنوں میں زیادہ ہوئی ہے،اس حوالے سے عالمی اداروں نے ریونیو حصول کی کارکردگی بہتر ہونے کی نشاندہی کردی ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی،دوسرے سہ ماہی،تیسرے سہ ماہی اور چوتھے سہ ماہی کیلئے ہدف بالترتیب 640،750،716 اور998 ارب روپے رکھا گیا تھا،جس کے مطابق پہلے سہ ماہی میں ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوئی اور40ارب کے ٹیکس کا بوجھ عوام پر ڈال دیا اور دوسرے سہ ماہی کا ہدف750ارب روپے کی بجائے ایف بی آر785ارب روپے اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے،ایف بی آر نے دوسرے سہ ماہی میں28دسمبر تک صرف648ارب روپے اکٹھا کئے تھے اور دسمبر کے باقی تین روز میں137ارب روپے اکٹھا کرکے ریونیو اکٹھا کرنے کی اعدا دوشمار کو785ارب تک پہنچا دیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پہلے سہ ماہی کے ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور وزارت خزانہ نے دوسرے سہ ماہی میں ویونیو ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جو کہ پورا کرکے دکھا دیا ہے

متعلقہ عنوان :