پشاورمیں بوسیدہ پائپ کی تبدیلی اور ٹیوب ویلز کو سولرز کرنے کے لئے ورلڈ بینک نے اپنی خدمات پیش کردی

جمعرات 7 جنوری 2016 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) پشاورمیں بوسیدہ پائپ کی تبدیلی اور ٹیوب ویلز کو سولرز کرنے کے لئے ورلڈ بینک نے اپنی خدمات پیش کردی تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی زیر صدارت پشاور میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی  نکاسی آب کے مسائل پر قابو پانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ بنک کے نمائندوں عبد الرشید اور انجینئر حبیب اللہ  پرنسپل سٹاف آفیسر سہیل نذیر ٹاؤن 2 کے ناظم فرید اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع ناظم نے وفد کو پشاور کے عوام کے مشکلات ٹیوب ویلز کی کمی  نکاسی آب کے مسائل اور بوسیدہ پائپ اور اس کی وجہ سے عوام میں ہیپاٹائٹس بی سی اور دیگر موذی امراض پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ورلڈ بینک کے نمائندوں نے ضلع ناظم کو یقین دلایا کہ ورلڈ بینک پشاور کے مسائل میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے انہوں نے ضلعی حکومت سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے پشاورمیں بوسیدہ پائپ کی تبدیلی ,بجلی کی بچت کے لئے پشاورکے تمام ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم فراہم کرنے اور نکاسی آب کے مسائل پر قابو پانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا اعلان کیا جبکہ اس کے علاوہ عوام میں ندی نالوں اور نہروں میں گند نہ پھینکنے کے متعلق شعور اجاگر کیا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ ممبرز  ٹاؤن ممبرزاور کونسلرز کے ذریعے کام کیا جائے گا اجلاس کے اختتام پر ضلع ناظم نے وفد کاشکریہ ادا کیا اور ہداییت کی کہ ان منصوبوں پر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :