راہداری منصوبے پر سیاست چمکانے کے بجائے سنجیدہ کوششیں کی جائیں ، جے یو آئی کوئٹہ

اے پی سی اقتصادی راہداری کومتنازع ہونے سے بچانے کے لئے حتمی سفارشات حکومت کوپیش کرے گی، بیان

جمعرات 7 جنوری 2016 20:51

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،عبدالواسع سحر،حاجی ظفراﷲ کاکڑ،قاری جمعہ خان،مولاناعبدالکبیربرشوری،حافظ محمدبلال ناصراورحاجی جان محمدسعدنے پاک چائنااقتصادی راہداری سے متعلق جمعیت کے زیراہتمام پشاورمیں آل پارٹیزکانفرنس کی کامیابی پرقائدجمعیت مولانافضل الرحمن اوراس میں شریک تمام جماعتوں کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ اے پی سی اقتصادی راہداری کومتنازع ہونے سے بچانے کے لئے حتمی سفارشات حکومت کوپیش کرے گی کہ حکومت کوریڈورایشو پر28مئی کوہونے والی اے پی سی کے اتفاق رائے کااحترام کرتے ہوئے مغربی روٹ کواسی طرح تعمیرکرے جیسے اس کی منظوری کی گئی تھی انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اس وقت پاکستان میں اقتصادی راہداری مسئلہ پرقائدانہ کرداراداکررہی ہے اس منصوبے کودشمنوں کی سازش کاشکارہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بیک آوازہوکربلوچستان اورخیبرپشتونخواکے عوام کے حقوق کے لئے ملکرجدوجہدکرنے پراتفاق کیاجوخوش آئندہے انہوں نے کہاکہ ہم مولانافضل الرحمن کوبلوچستان اورکے پی کے کے حقوق کامقدمہ لڑنے اورمدلل اندازمیں سنجیدہ کوششوں کے ساتھ جدوجہدکرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ راہداری منصوبے پرسیاست چمکانے اوراس کومتنازع ہونے کے بجائے متعلقہ فورمزپرسنجیدہ کوششوں کے ساتھ مغربی روٹ کی تعمیرکویقینی بنانے کے لئے مولانافضل الرحمن کی کوششیں لائق تحسین ہیں انہوں نے اس منصوبے کے آغازسے آج تک ہرموڑپرقائدانہ کرداراداکیاہے ہمیں امیدہے کہ ان کی کوششوں سے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :