سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا سندھ حکومت کی نا اہلی اور انتخابات میں عدم دلچسپی کا ثبوت ہے،پاکستان فلاح پارٹی

جمعرات 7 جنوری 2016 20:43

شہدادپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) پاکستان فلاح پارٹی شہدادپور کے عہدیداران وممبران شفیق احمد شاہد ، حافظ کاشف احمد خان ، محمد علی کھوکھر ، محمد آفتاب قادری ، محمدمنظور قادری ، پی ایف پی کے بلدیاتی امیدواروں ڈاکٹر محمد رفیق شیخ اور حافظ ثاقب احمد رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ہوگئے لیکن ضلع سانگھڑ میں چار بار انتخابات ملتوی ہونے کے باوجود حکومت ابھی تک انتخابات کا اعلان نہیں کر سکی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی یہ نا اہلی اور انتخابات میں عدم دلچسپی کا ثبوت ہے کہ وہ پورے ملک کے پر امن ضلع سانگھڑ میں ابھی تک انتخابات نہیں کرا سکی ہے حالانکہ حکومت سندھ فوج اور رینجرز کی سیکورٹی کے انتظامات کر کے انتخابات کرانے کا اعلان کر سکتی ہے۔ انھوں نے چیف آف آرمی اسٹاف ، چیف جسٹس ، وزیر اعظم ، صدر پاکستان اور چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی سخت نگرانی میں کرائے جائیں ۔