کراچی‘مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ، ایک زخمی حالت میں گرفتار‘ اسلحہ برآمد

جمعرات 7 جنوری 2016 12:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار ڈاکوؤں کو مہنگی پڑ گئی۔کورنگی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا بلاک 15 میں شہریوں سے لوٹ مار کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہیں-

متعلقہ عنوان :