”درس گاہیں رقص گاہیں بن جائیں تو کہاں کا اقبال کہاں کی تحقیق“
سوشل میڈیا پر یونیورسٹی میں ہونے والی ڈانس پارٹی پر تنقید کرنے کے نتیجے میں بے دخل کئے جانے والے طالب علم کی سنی گئی فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پی ایچ ڈی کے طالبعلم کو یونیورسٹی سے بیدخل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
جمعرات 7 جنوری 2016 12:43
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پی ایچ ڈی کے طالبعلم کاشان حیدر گیلانی کو یونیورسٹی سے بیدخل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی نے خصوصی کمیٹیکی مشاورت سے طالبعلم کو امتحان میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے اسے یونیورسٹی سے نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ترجمان زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر جلال عارف کے مطابق کاشان نے غیرمشروط طورپرمعافی مانگی تھی،ترجمان نے کہا کہ فیصلہ طلباء کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا۔
کاشان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔نوٹیفکیشن پر دستخط سے پہلے پی ایچ ڈی کے طالبعلم کاشان سے تحریری حلف نامے پر دستخط کرائے گئے کہ وہ آئندہ یونیورسٹی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ کاشان نامی طالبعلم نے یونیورسٹی میں کسان میلے کے نام پرمیوزک کنسرٹس کے خلاف سوشل میڈیا پرتنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”درس گاہیں رقص گاہیں بن جائیں تو کہاں کا اقبال کہاں کی تحقیق“۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبعلم کے فیس بک اسٹیٹس کو جواز بنا کراسے یونیورسٹی سے فارغ کردیا ، کاشان کے حق میں میڈیا پر چلائی جانے والی مہم پر اسے اپیل کا حق دیا گیا جس کے تحت آج اسے نکال دینے کا فیصلہ واپس لے کر امتحان میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔ دوسری طرف طالب علم کاشان حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علموں کو نصیحت کرتا ہوں کہ کسی بھی غیر مناسب سرگرمی پر آواز بلند کرنا سیکھیں اپنے لئے آواز بلند کرنے پر میڈیا اور دیگر سماجی تنظیموں کا شکر گزار ہوں۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.