سندھ حکومت سو گئی: تھرپارکر میں غذائیت کی کمی سے ایک ہفتے میں 17 بچے جاں بحق

جمعرات 7 جنوری 2016 12:01

سندھ حکومت سو گئی: تھرپارکر میں غذائیت کی کمی سے ایک ہفتے میں 17 بچے جاں ..

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے نتیجے میں ایک اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق غذائیت کی کمی اور دیگر امراض نے یک اور تین دن کے بچے کی جان لے لی ، گزشتہ 7 دنوں کے دوراب تک 17 بچے انتقال کرگئے ،اسپتال میں غذائیت کی کمی کے وارڈ میں اس وقت بھی 28 بچے زیر علاج ہیں۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر سعید احمد منگنی جو نے سول اسپتال کا بجٹ ایک کروڑ چالیس لاکھ سے بڑھا کر دو کروڑ 80 لاکھ روپے کیے جانے اور اسکی فوری فراہمی کا اعلان کیا تھا ، اس پر اب تک عمل نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :