ڈاکو کو اپنے شکار کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 6 جنوری 2016 23:53

ڈاکو کو اپنے شکار کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑگیا

پیسیفک گروو، کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6جنوری۔2016ء) پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث ایک شخص نے اپنے شکار سے ساتھ سنیپ چیٹ کی معلومات کا تبادلہ کیا اور اس کے ساتھ ایک سیلفی لی۔ پیسیفک گروو پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 18 سالہ وکٹر المانزا مارٹینز کا تعلق کاسٹروویل سے ہے۔ اس نے 2 دیگر اشخاص کے ساتھ ایک کار روکی اور گن پوائنٹ پر کار میں سوار چاروں افراد کو نیچے اترنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ان تینوں ڈاکوؤں نے چاروں افراد کو لوٹا مگر المانز نے ایک خاتون کے ساتھ سنیپ چیٹ کی معلومات کا تبادلہ کیا ور اس کے ساتھ ایک سیلفی بھی لےلی۔کار لےکر فرار ہونے کے بعد ،المانزا نے بعد میں یہ سیلفی اس لڑکی کو بھی بھیج دی۔لڑکی نے یہ سیلفی پولیس کو دی ، جس پر پولیس کے تفتیشی افسر نے لڑکےکو المانزا مارٹینز کے طور پر شناخت کر لیا۔المانزاکو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس پر ڈکیتی، اغوا، چوری کی ہوئی اشیاء کو تحویل میں رکھنے، سازش، پروبیشن کی خلاف ورز ی اور گینگ بناکر لوٹنے کا الزام ہے۔ المانزا کومانٹیرے کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔ اسے 170000 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جائےگا ۔پولیس ابھی ووسرے ڈاکوؤں اور چوری کی ہوئی کار کی تلاش کر رہی ہے۔