وفاقی حکومت کو بزنس لیڈرز پر الزامات کی یلغار پر سخت تشویش ہے ، وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ دو دن میں مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینگے تاکہ اس صورت حال کو کنٹرول کیا جا سکے اس موضوع پر چوہدری نثار سے مثبت صلاح مشورہ ہوا ہے۔،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بدھ 6 جنوری 2016 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو بزنس لیڈرز پر الزامات کی یلغار پر سخت تشویش ہے ، وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ دو دن میں مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینگے تاکہ اس صورت حال کو کنٹرول کیا جا سکے اس موضوع پر چوہدری نثار سے مثبت صلاح مشورہ ہوا ہے۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ مل کر پالیسی بنا رہے ہیں تاکہ بزنس کمیونٹی کو تحفظ دیا جا سکے وفاقی حکومت کو حالیہ دنوں میں بزنس لیڈرز پر الزامات کی یلغار پر سخت تشویش ہے ۔ اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے وزارت خزانہ اور داخلہ مل کر دو دن میں مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینگے چوہدری نثار ایک صفحے پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ معاملات میں ایس ای سی پی کا کردار لازمی ہو گا ۔ بزنس لیڈرز کا اعتماد مکمل طورپر بحال کیا جائے گا۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز معاملے کی ذاتی طور پر آگاہی حاصل کی ہے ۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز معاملے کا بھرپور جائزہ لیا جا رہا ہے