پاک فوج مادروطن کے استحکام اوردفاع کی ضامن ہے‘ پاکستان میں منفی اورمنافقت کی سیاست کرنیوالے منافقین کومستردکردیاجائے ،چوہدری سلامت
بدھ 6 جنوری 2016 22:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) ممتاز سیاسی،سماجی اورکاروباری شخصیت چودھری سلامت علی نے کہا ہے کہ قومی اداروں پرتنقیدکرنیوالے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں۔پاک فوج مادروطن کے استحکام اوردفاع کی ضامن ہے ،اس کیخلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ پیپلزپارٹی کے نام نہاد شہیدایک طرف جبکہ مادروطن کادفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے ہمارے فوجی شہداء بیس کروڑپاکستانیوں کے حقیقی ہیروزاورمحسن ہیں ۔
ضرب عضب کی کامیابیاں برقراررکھنے کیلئے جنرل راحیل شریف کوان کے دوٹوک انکار کے باوجودایکسٹینشن ضروردی جائے کیونکہ یہ قومی مفادکامعاملہ ہے ۔اپنے ایک بیان میں چودھری سلامت علی نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کادشمن پاکستان اورپاکستانیوں کادوست نہیں ہوسکتا۔(جاری ہے)
فوجی قیادت کیخلاف سیاسی بونوں کے ہتک آمیز بیانات ناقابل برداشت ہیں،نااہل سیاستدانوں کے ہوتے ہوئے جمہوریت کوکسی اورسے کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی تانگیں کھینچنے کے سواکچھ نہیں آتا ؤ۔ جس وقت ضرب غضب کی کامیابیوں پرفوج کے کرداراورجوانوں کی قربانیوں کوسراہاجارہاہے عین اس وقت آصف زرداری کے ذومعنی بیان کاکوئی جوازنہیں تھا ۔پاکستان ایک زندہ معجزہ اورحقیقت ہے ،پاک فوج کے ہوتے ہوئے اس پرآنچ نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرگرم بھارتی وظیفہ خوروں اورغداروں کی مددکے باوجود ایک کروڑمودی بھی پاکستان کیخلاف جارحیت کی جسارت نہیں کرسکتے ۔نریندرمودی صرف سیاسی مفادات اور اپنے ہم وطنوں کوبیوقوف بنانے کیلئے ڈینگیں مارتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محافظ بیداراورشوق شہادت سے سرشار ہیں ،اگربھارت کوجنگ کاشوق ہے تومیدان میں آجائے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.