شیخوپورہ روڈ پرفیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکہ،وزیراعلیٰ کا تحقیقات کا حکم،رپورٹ طلب،ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت،واقعہ میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،شہبازشریف کی ہدایت

بدھ 6 جنوری 2016 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے قریب شیخوپورہ روڈ پرفیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکے کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیزجائیں اور ریسکیو 1122اورمتعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے حکام فی الفور موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ایک مزدور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اورجاں بحق مزدور کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :