نارنگ منڈی‘سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس نے کارکوکچل دیا
بدھ 6 جنوری 2016 22:56
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء )لاہورسے براستہ نارووال سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس نے کھلے پھاٹک سے گزرنے والی کارکوکچل دیاکارسوار شخص کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیاگیاہے۔
(جاری ہے)
بتایاجاتاہے کہ لاثانی ایکسپریس جب شاہدرہ کے نواحی سٹیشن کوٹ مول چندکے قریب سے گزررہی تھی تواچانک کھلے پھاٹک سے کارنمبری ایف ایس پی 2900سامنے آگئی جس پر ٹرین کارکو ایک کلو میٹرتک گھسیٹی ہوئی لے گئی کارمکمل تباہ ہوگئی جبکہ کارسوارایک شخص جس کی شناخت نہیں ہوسکی کو نازک حالت میں ہسپتال پہنچادیاگیاہے حادثہ کے باعث ٹرین آدھاگھنٹہ تک تاخیرکاشکارہوگئی۔
واضح رہے کہ لاہورنارووال سیکشن پر ریلوے پھاٹکوں پر جب سے پرائیویٹ عملہ تعینات کیاگیاہے وہ گھربیٹھے تنخوائیں وصول کرر ہا ہے اور حادثات معمول بن چکے ہیں ریلوے نے مذکورہ سیکشن پر ڈی سی اوشیخوپورہ کی زیرنگرانی ریلوے پھاٹکوں پر پرائیویٹ عملہ تعینات کررکھاہے جواپنی ڈیوٹی سے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کررہاہے شہری حلقوں نے حکومت سے عملہ کیخلاف سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.