فیصل آباد ،دوبدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،104لیٹر شراب برآمد

بدھ 6 جنوری 2016 22:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) پولیس نے دوبدنام زمانہ منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے104لیٹر شراب برآمد، ملزمان مقدمات درج کرلیا گیا آ ن لائن کے مطابق تھانہ جھنگ بازار پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم ادریس کوگرفتار کر لیا ۔اس کے قبضہ سے 81لیٹر شراب برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر9,11/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ جھنگ بازار میں درج رجسٹر کر لیاگیاجبکہ تھانہ منصورہ آباد پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم عمران کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس کے قبضہ سے 23لیٹرشراب برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر19/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ منصورہ آباد میں درج رجسٹر کر لیاگیا سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور سرکل افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی خود سپرویژن کریں سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ۔منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :