پی پی89، ن لیگ کے پیرقطب شاہ نے56628ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی،غیرحتمی نتیجہ

مدمقابل آزادامیدوارسیدہ سونیاعلی رضاشاہ35615ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبرپررہیں

بدھ 6 جنوری 2016 22:37

ٹوبہ ٹیک سنگھ/عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی89کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوارپیرقطب علی شاہ نے56628ووٹ حاصل کرکے کامیابی کرلی،آزادمیدوارسیدہ سونیاعلی رضاشاہ 35615ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہیں۔

(جاری ہے)

غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج کے مطابق پی پی89 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوارنے21ہزارووٹوں کی برتری حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی،پیرقطب علی شاہ نے56628ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزادامیدوارسیدہ سونیاعلی رضاشاہ نے35615ووٹ حاصل کئے۔

پی پی 89میں کل147پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔انتخاب کاانعقاد پرامن رہا اورکسی بھی جگہ پرکوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔جیت کی خوشی میں کئی علاقوں میں ہوائی فاائرنگ کی گئی ۔ن لیگ کے امیدواروں نے بھنگڑے ڈالے اورمٹھائیاں تقسیم کیں۔یادرہے کہ پی پی89کی نشست8نومبر2015ء کون لیگ کے مخدوم علی رضاکے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :