ٹرک نے وین ڈرائیور کو کچل دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 22:30

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری۔2016ء)تیز رفتار منی ٹرک نے سڑ ک کے کنارے لو ڈر وین کے ڈرائیور وقاس بٹ کو کچل دیا جومو قع پر ہی دم تو ڑ گیا ، صدر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر منی ٹرک قبضہ میں لے لیا ، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز وقاص بٹ نامی شخص اپنی لو ڈر وین نمبرجی اے ایس 299 میں مرغی لو ڈ کر کے جی ٹی روڈ سادھو کی پر وین پر ترپال ڈال رہا تھا کہ عقب سے آنے والے منی ٹرک نے اسے کچل دیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم تو ڑ گیا۔