اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کے لئے 5سپیشل پرمسز کے گرد تعمیراتی کاموں کا این او سی جاری

دوران تعمیر کسی عمارت کے نقصان کا ذمہ دارمتعلقہ محکمہ ہوگا‘ ایل ڈی اے نے عمارتوں کی دیکھ بھال،سینٹ اینڈ ریو چرچ کی تزئین و آرائش کی بھی حامی بھرلی

بدھ 6 جنوری 2016 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کے لئے 5سپیشل پرمسز کے گرد تعمیراتی کاموں کا این او سی جاری کر دیا جس کے مطابق دوران تعمیر کسی عمارت کے نقصان کا ذمہ دارمتعلقہ محکمہ ہوگا، ایل ڈی اے نے عمارتوں کی دیکھ بھال،سینٹ اینڈ ریو چرچ کی تزئین و آرائش کی بھی حامی بھرلی۔

بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن تعمیر کے دوران سپیشل پرمسز کے لئے ایل ڈی اے کو این او سی جاری کرنے کا معاملہ التوا کا شکار تھا تاہم پنجاب حکومت نے5سپیشل پرمسز کے گرد تعمیراتی کام کرنے کا این او سی جاری کردیاہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی کی سفارش پر محکمہ آرکیالوجی نے اجازت دی ہے۔

(جاری ہے)

اعلی سطحی کمیٹی میں سیکرٹری آرکیالوجی ہمایوں مظہرشیخ، ڈی جی ایل ڈی ایاحدخان چیمہ، معروف آرکیٹیکٹ نئیر علی دادا ممبرہیں۔

کمیٹی نے چند سفارشات اور شرائط پر اورنج لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے جی پی او، لکشمی، سپریم کورٹ کی عمارت، موج دریادربار اورشاہ چراغ بلڈنگ کے گردتعمیراتی کاموں کااین او سی جاری کردیا گیاہے جس میں دوران تعمیرعمارتوں کے قریب کسی قسم کی وائبریشن نہ ہونے، عمارت کو نقصان نہ پہنچانے کی سفارش شامل ہے۔ کمیٹی نے شرط عائد کی ہے کہ دھول مٹی سے عمارتوں کو اٹ نہ دیا جائے جس کے لئے متواتر پانی کا چھڑکا کرنے کی بات کی گئی ہے۔

کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ عمارت کو نقصان کی صورت میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار ہوگا اور کسی صورت تعمیراتی عملہ دوران تعمیرعمارتوں میں داخل نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے کمیٹی کے سامنے تمام عمارتوں کی دیکھ بھال اور سینٹ اینڈریو چرچ کی تزئین و آرائش کی حامی بھی بھری ہے۔

متعلقہ عنوان :