لاہورایئرپورٹ کا بڑا رن وے بند ہونے کی وجہ سے سعودی ایئر لائنز کا چھوٹے رن وے پرلینڈنگ سے انکار
سینکڑوں مسافروں، کارگو اور ہزاروں لیٹر فیول سے بھرے ٹرپل سیون طیارے کو نو ہزار فٹ لمبے چھوٹے رن وے پر لینڈ اور ٹیک آف کروانا خطرناک ہوسکتا ہے،سعودی ایئرلائنز
بدھ 6 جنوری 2016 22:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) لاہورایئرپورٹ کا بڑا رن وے بند ہونے کی وجہ سے سعودی ایئر لائنز نے چھوٹے رن وے پرلینڈنگ سے انکارکردیا، سعودی ایئرلائنزکی سعودی عرب آنے اور جانے والی دو پروازیں دس گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکارہو گئیں، سینکڑوں عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سعودی ایئر لائنز انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کے احکامات ماننے سے انکار کردیا اور بڑا رن وے بند ہونے کی وجہ سے چھوٹے رن وے پرلینڈنگ سے انکارکردیا۔
ان کاکہنا تھا کہ چھوٹے رن وے کا استعمال بالکل قبول نہیں۔ سینکڑوں مسافروں، کارگو اور ہزاروں لیٹر فیول سے بھرے ٹرپل سیون طیارے کو نو ہزار فٹ لمبے چھوٹے رن وے پر لینڈ اور ٹیک آف کروانا خطرناک ہوسکتا ہے۔سعودی ائیر لائنز انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ بارہ گھنٹے بعد لاہور ایئرپورٹ کا بڑا رن وے کھل جائے گا تو طیارے لاہور بھیجے جائیں گے۔ سعودی ایئرلائنز کے اس فیصلے کے نتیجے میں لاہور سے سفر کرنے والے سینکڑوں عمرہ زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.