’’عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا‘‘ ریحام خان نے ٹی وی شو میں بھارتی شاعر کی غزل گا کر میزبان کو رلا دیا

بدھ 6 جنوری 2016 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں معروف بھارتی شاعر کی غزل ’’عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا‘‘ سنا کر ٹی وی میزبان اور شرکاء کو رلا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو’’ستارے کی صبح ود شائستہ‘‘ میں معروف بھارتی شاعرسدھرشن فاکر کی غزل پڑھ کر میزبان اور شرکاء کو رولادیا۔

ریحام نے سدھرشن فاکر کی جو غزل پڑی وہ یہ ہے ’’عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا،ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا،رونے والوں سے کہو ان کا بھی رونا رو لیں،جن کو مجبورء حالات نے رونے نہ دیا‘‘۔

متعلقہ عنوان :